بدھ، 25 اگست، 2021

محبت اب نہیں ہوگی ۔ منیر نیازی کی اردو شاعری

 محبت اب نہیں ہوگی

ستارے جو دمکتے ہیں

کسی کی چشم حیراں میں

ملاقاتیں جو ہوتی ہیں

جمال ابر و باراں میں

یہ نا آباد وقتوں میں

دل ناشاد میں ہوگی

محبت اب نہیں ہوگی

یہ کچھ دن بعد میں ہوگی

گزر جائیں گے جب یہ دن

یہ ان کی یاد میں ہوگی

منیر نیازی

اتوار، 22 اگست، 2021

شہید کربلا کی مومنو جب یاد آتی ہے ۔ محسن نقوی کی کربلا اردو شاعری

یا حسین یا حسین

شہید کربلا کی مومنو جب یاد آتی ہے 

جون ایلیا ۔ یاد آنا کوئی ضروری تھا ۔ اردو شاعری ۔ غزل

 

تھی گر آنے میں مصلحت حائل

یاد آنا کوئئ ضروری تھا

دیکھیے ہو گئی غلط فہمی

مسکرانا کوئی ضروری تھا

لیجیے بات ہی نہ یاد رہی

گنگنانا کوئی ضروری تھا

گنگنا کر مری جواں غزلیں

جھوم جانا کوئی ضروری تھا

مجھ کو پا کر کسی خیال میں گم

چھپ کے آنا کوئی ضروری تھا

اف وہ زلفیں وہ ناگنیں وہ ہنسی

یوں ڈرانا کوئی ضروری تھا

اور ایسے اہم مذاق کے بعد

روٹھ جانا کوئی ضروری تھا

ہفتہ، 21 اگست، 2021

اردو شاعری ۔ سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں ۔ محبت بھری اردو شاعری ۔ احمد فراز شاعری

 

سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے

سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشمِ ناز اس کی

سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف

تو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں


سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں ۔ آحمد فراز اردو شاعری




آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ۔ مرزا غالب کی شاعری ، اردو غزل

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ۔ مرزا غالب کی شاعری ، اردو غزل