جمعہ، 22 اکتوبر، 2021

Nae Kapde Badal Kar Jaon kahan Aur Baal Banaoon Kis Ke Liye - Nasir Kazmi Ghazals

 نئے کپڑے بدل کر جاؤن کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے

وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے

جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اسی کے ساتھ گئی

ان جلتی بلتی گلیوں میں اب خاک اٹھاؤں کس کے لیے

ناصر کاظمی غزل

Nae Kapde Badal Kar Jaon kahan Aur Baal Banaoon Kis Ke Liye - Nasir Kazmi Ghazals 

جمعہ، 8 اکتوبر، 2021

تری امید ترا انتظار جب سے ہے ۔ فیض احمد فیض ۔ اردو شاعری

تری امید ترا انتظار جب سے ہے ۔ فیض احمد فیض ۔ اردو شاعری

 غزل
ٖفیض احمد فیض غزل
تیری امید ترا انتظار جب سے ہے
نہ دن کو شب سے شکایت نہ دن کو شب سے ہے
کسی کا درد ہو کرتے ہیں تیرے نام رقم
گلہ ہے جو بھی کسی سے ترے سبب سے ہے
ہوا ہے جب سے دل نا صبور بے قابو
کلام تجھ سے نظر کو بڑے ادب سے ہے
اگر شرر ہے تو بھڑکے جو پھول ہے تو کھلے
طرح طرح کی طلب تیرے رنگ لب سے ہے
کہاں گئے شب فرقت کے جاگنے والے
ستارہ سحری ہمکلام کب سے ہے
فیض احمد فیض کی بہترین شاعری اور غزلیں پڑھنے کے لیے اس بلاگ کے ممبر بن جائیں آپ کو یہاں ہر طرح کی اردو شاعری ملے گی۔
اردو شاعری کا بہترین بلاگ

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ۔ مرزا غالب کی شاعری ، اردو غزل

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ۔ مرزا غالب کی شاعری ، اردو غزل